Wednesday , July 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / جوئس کی پالمر کے خلاف 38 سکنڈس میں کامیابی

جوئس کی پالمر کے خلاف 38 سکنڈس میں کامیابی

لندن۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے ہیوی ویٹ باکسر جوئے جوئس نے اپنے امریکی حریف ڈونی پالمر کو صرف38سیکنڈز میں نا ک آوٹ کردیا اور سخت ومسابقتی مقابلے کی امید لے کر باکسنگ ایرینا پہنچنے والے تماشائی ابھی اپنی نشستوں پر سنبھل کر بیٹھنے بھی نہ پائے تھے کہ مقابلہ ختم ہو گیا۔جوئے جوئس 2016ء کے اولمپکس میں سوپر ہیوی ویٹ زمرے میں سلور میڈل جیت چکے ہیں اور اس فتح کے نتیجے میں وہ اپنا تیسرا مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔لندن کے یورک ہال مں ہوئے اس مقابلے میں ڈونی پالمر نے امریکی باکسر پر مکوں کی برسات کردی اور اپنے حریف کو سنبھلنے کا کووی موقع نہیں دیا۔ مقابلے کے مقامی چینل سے گفتگو میں جوئے جوئس نے کہا کہ مجھے خود حیرت ہے کہ یہ مقابلہ پورا ایک را? نڈبھی نہیں چل پایا لیکن خوش بھی ہوں کہ زیادہ محنت کی نوبت نہیں آئی۔مجھے لگتا ہے کہ اس مقابلے کے لئے میں نے جو تیاری کی تھی وہ ضرورت سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوئی اور اب میرے حوالے سے لوگوں کی توقعات میں جو اضافہ ہوا ہے مجھے اس کے دباو کو بھی برداشت کرنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT