Thursday , June 21 2018
Home / جرائم و حادثات / جوئنائل ہوم میں لڑکے کی مشتبہ موت

جوئنائل ہوم میں لڑکے کی مشتبہ موت

حیدرآباد ۔ /21 جنور ی (سیاست نیوز) سعیدآباد میں واقع جوینائل ہوم فار بوائز میں آج کم عمر لڑکے کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہوگئی ۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ اس لڑکے کا ساتھیوں نے قتل کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 12 سالہ محمد آصف جس کا آبائی مقام بنارس اترپردیش ہے کو دو سال قبل سعیدآباد جوینائل ہوم میں شریک کیا گیا تھا ۔ آصف اپنے باپ کی مبینہ ہراسانی

حیدرآباد ۔ /21 جنور ی (سیاست نیوز) سعیدآباد میں واقع جوینائل ہوم فار بوائز میں آج کم عمر لڑکے کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہوگئی ۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ اس لڑکے کا ساتھیوں نے قتل کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 12 سالہ محمد آصف جس کا آبائی مقام بنارس اترپردیش ہے کو دو سال قبل سعیدآباد جوینائل ہوم میں شریک کیا گیا تھا ۔ آصف اپنے باپ کی مبینہ ہراسانی کے سبب گھر سے بھاگ گیا تھا اور چائیلڈ ویلفیر کمیٹی نے اسے ریلوے اسٹیشن سے برآمد کرکے جوینائل ہوم میں شریک کیا گیا تھا ۔ آصف کی نعش وہاں کے بیت الخلاء سے دستیاب ہوئی اور وہ بیڈشیٹ میں لپیٹی ہوئی تھی ۔ جوینائل ہوم کے عہدیداروں نے قریب میں واقع سعیدآباد پولیس سے اس سلسلے میں شکایت درج کروائی اور مقام واردات پر پولیس ٹیم نے پہونچ کر وہاں کا معائنہ کیا ۔ پولیس کو یہ بھی شبہ ہے کہ آصف کو بدفعلی کیلئے مجبور کیا گیا تھا اور انکار پر اس کا گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہوگا ۔ پولیس نے 6 کم عمر لڑکوں کی نشاندہی کی ہے جن پر قتل کا شبہ کیا جارہا ہے ۔ نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ میں محفوظ کرادیا گیاجہاں کل پوسٹ مارٹم ہوگا ۔ سعیدآباد جوینائل ہوم میں جملہ 183 کم عمر لڑکے ہیں ۔

خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی
حیدرآباد۔/21جنوری، ( پی ٹی آئی) تلنگانہ کے ضلع میدک میں دو افراد نے مبینہ طور پر 35سالہ بیوہ کی اجتماعی عصمت ریزی کی۔ یہ خاتون گجویل میں مقامی مارکٹ جارہی تھی کہ دو افراد جن کی این کرشنا اور جی کنکیا کی حیثیت سے شناخت کی گئی، بائیک پر آئے اور جنسی حملہ کیا۔ پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT