Friday , April 27 2018
Home / سیاسیات / جوانوں کا خون ضائع نہیں ہوگا:ممتا بنرجی

جوانوں کا خون ضائع نہیں ہوگا:ممتا بنرجی

کولکاتا 5 فروری(سیاست ڈاٹ کام ) جنگ بندی کے باوجود پاکستانی افواج کی فائرنگ میں جموں و کشمیر میں تعینات جوانوں کی موت پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’ملک کیلئے قربانی ضائع نہیں ہوگی ‘‘۔جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستان افواج کی فائرنگ میں 22سالہ آفیسر سمیت چار ہندوستانی جوانوں کی موت ہوگئی ہے اور دیگر چار افراد زخمی ہوگئے تھے ۔مرنے والوں جوانوں میں کیپٹن کپل کندوبھی شامل ہیں جو 10فروری کو اپنی سالگرہ منانے والے تھے ۔ہریانہ کے گروگرام کے رہنے والے جوان کے ورثاء میں ماں شامل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT