Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبا یونین صدر کی گرفتاری کی مذمت

جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبا یونین صدر کی گرفتاری کی مذمت

نئی دہلی 12 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بائیں بازو کی جماعتوں نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار کی گرفتاری کی مذمت کی اور دہلی پولیس سے کہا کہ وہ سارے بائیں بازو محاذ کو نشانہ بنانے اے بی وی پی کی ساز باز میں کام نہ کرے ۔ ان جماعتوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں جو حالات ہیں وہ ایمرجنسی کی طرح کے ہوگئے ہیں۔ کمیونسٹ جماعتوں نے کچھ عناصر کی جانب سے مخالف ہند نعرے لگائے جانے کی بھی مذمت کی اور پولیس سے کہا کہ ان تمام کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے تاہم بائیں بازو کی طلبا تنظیم کے ارکان کو نشانہ نہ بنایا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT