Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے احتجاجی طلباء کو فی کس 10 ہزار روپئے جرمانہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے احتجاجی طلباء کو فی کس 10 ہزار روپئے جرمانہ

نئی دہلی ۔ /13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلباء یونین کی مرکزی کمیٹی پر فی کس 10 ہزار روپئے جرمانہ یونیورسٹی کے انتظامی بلاکس کے روبرو احتجاج کرنے پر عائد کیا گیا ہے ۔ چیف پراکٹر کوشل کمار نے آج نائب صدر ، جنرل سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری کو ایک مراسلہ روانہ کرتے ہوئے اندرون 10 دن جرمانہ کی رقم ادا کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

میانمار میں امن کاررائی
شمال مشرقی ہند کیلئے مفید
نئی دہلی ۔ /13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزارت خارجہ کے ترجمان روی کمار نے کہا کہ اگر میانمار میں امن قائم ہوجائے اور قومی سطح پر مفاہمت ہوجائے تو اس سے نہ صرف امن اور خوشحالی مستحکم ہوگی بلکہ شمال مشرقی ہند کی ریاستوں کو بھی فائدہ پہونچے گا ۔ ان ریاستوں میں کثیر تعداد میں میانمار کے روہنگیا پناہ گزین مقیم ہیں جس کی وجہ سے ہندوستان کی معیشت پر زبردست بوجھ عائد ہورہا ہے ۔ میانمار میں امن کے قیام پر یہ پناہ گزین اپنے وطن واپس ہو جائیں گے اور ہندوستانی معیشت پر سے بوجھ کم ہوجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT