جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد کا 21 اپریل کو کانوکیشن، گورنر ای ایس این نرسمہن اور ڈاکٹر وی کے سرسوت کی شرکت

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی حیدرآباد کا چھٹواں کانوکیشن 21 اپریل کو سہ پہر تین بجے جواہر لعل نہرو آڈیٹوریم جے این ٹی یو کیمپس کوکٹ پلی میں منعقد ہوگا ۔ وائس چانسلر یونیورسٹی نے یہ بات بتائی اور کہا کہ دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ و آندھرا پردیش کے مشترکہ گورنر اور چانسلر جے این ٹی یو حیدرآباد مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کانوکیشن تقریب کی صدارت کریں گے ۔ جب کہ ڈاکٹر وی کے سرسوت سابق سکریٹری ڈیفنس آر اینڈ ڈی و رکن نیتی آیوگ کانوکیشن خطبہ دیں گے ۔ وائس چانسلر نے مزید بتایا کہ اس کانوکیشن کے ذریعہ جملہ 2,67,603 انڈر گریجویٹ ، پوسٹ گریجویٹ کورسیس کی تکمیل کرنے والے اور پی ایچ ڈی کی تکمیل کرنے والے طلباء وطالبات اور ریسرچ اسکالرس میں ڈگریاں عطا کی جائیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی نے اپنا 8 سالہ سفر مکمل کیا ہے اور یونیورسٹی کیمپس میں کئی ایک ترقیاتی پراجکٹس مکمل کیے گئے ۔ طلباء وطالبات کے لیے عصری سہولتوں کے ساتھ کلاس رومس ، لکچر پالیسی ، اڈمنسٹریٹیو بک ، اگزامنیشن شعبہ وغیرہ کے لیے مکمل طور پر سہولتیں فراہم کی گئیں ۔ اس طرح یونیورسٹی کیمپس میں طلباء وطالبات کے لیے بہتر انداز میں تعلیم کا ماحول فراہم کرنے کے اقدامات کئے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ کانوکیشن کے موقعہ پر بہترین تعلیمی مظاہرہ کرنے والے طلباء میں تین گولڈ میڈلس بھی عطا کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ ڈگریاں بشمول ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں بھی عطا کی جائیں گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT