Tuesday , September 25 2018
Home / جرائم و حادثات / جواہر نگر میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

جواہر نگر میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ جواہر نگر میں ایک شخص کو بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ رامچندر جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ اس پر نامعلوم افراد نے وزنی پتھر ڈالکر اس کا قتل کردیا ۔ رامچندر جواہر نگر میں رہتا تھا ۔ آج جب مقامی دوکاندار نے اپنی دوکان کھولی تو دوکان کے سامنے یہ منظر نظر آیا ۔ اطلا

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ جواہر نگر میں ایک شخص کو بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ رامچندر جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ اس پر نامعلوم افراد نے وزنی پتھر ڈالکر اس کا قتل کردیا ۔ رامچندر جواہر نگر میں رہتا تھا ۔ آج جب مقامی دوکاندار نے اپنی دوکان کھولی تو دوکان کے سامنے یہ منظر نظر آیا ۔ اطلاع حاصل کرنے کے بعد جواہر نگر پولیس نے امبیڈکر علاقہ پہونچ کر نعش کا پنچنامہ کیا اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس نے جائے واردات پر ڈاگ اسکوائڈ کو طلب کیا تھا ۔ جہاں پولیس نے کتے کی بار بار ایک شخص کی نشاندہی پر اسے حراست میں لے لیا ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا کہ رامچندر کا کل رات نامعلوم افراد سے جھگڑا ہوا تھا ۔ پولیس جواہر نگر مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT