Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / جوا اور سٹہ میں رقم اور زیورات سے محروم شخص کی خودکشی

جوا اور سٹہ میں رقم اور زیورات سے محروم شخص کی خودکشی

حیدرآباد۔/8جون، ( سیاست نیوز) پیٹ بشیر آباد کے علاقہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلیا جو اپنی بیوی کے زیورات کو جوے میں ہار چکا تھا۔جوے کی لعنت کو ختم کرنے کی سرکاری طور پر اقدامات کے باوجود ایسے واقعات منظر عام پر آرہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق 37سالہ شخص گھنشام چودھری جو پیشہ سے تاجر ایم ایس ریڈی نگر کالونی میں رہتا تھا ، اس شخص کو جوا اور سٹہ اور کرکٹ پر سٹہ لگانے کا شوق تھا۔ اس لعنت کے سبب یہ شخص قرض کا شکار ہوگیا تھا اور گزشتہ دنوں اس نے تقریباً28 تولہ طلائی زیورات ہار چکا تھا۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔

TOPPOPULARRECENT