Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / جوا کھیلنے کے بعد ساتھیوں میں جھگڑا، ایک زخمی

جوا کھیلنے کے بعد ساتھیوں میں جھگڑا، ایک زخمی

حیدرآباد۔/28جون، ( سیاست نیوز) ٹپہ چبوترہ کے علاقہ سرور نگر میں پیش آئے واقعہ میں ایک نوجوان پر اس کے ساتھیوں نے بلیڈ سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ تفصیلات کے بموجب 25 سالہ سید عمران جو پیشہ سے صوفہ میکر ہے اپنے دوست بشیر، چاند اور فیصل کے ہمراہ منگل ہاٹ علاقہ میں کل رات شراب نوشی کے بعد جوا کھیلا جس میں عمران نے مکمل رقم جیت لی۔ عمران جیت کے بعد اپنے مکان واپس لوٹ گیا جہاں پر رات ساڑھے دس بجے اس کے دوستوں نے مکان پہنچ کر اسے مکان سے باہر نکالا اور دوبارہ جوا کھیلنے کا اصرار کیا۔ اس بات پر عمران اور اس کے ساتھیوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجہ میں بشیر نے اس پر تیز دھار بلیڈ سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
اس حملہ میں عمران کے گلے اور چہرے پر گہرے ضربات آئے اور اسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا۔ پولیس ٹپہ چبوترہ نے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT