Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / جوبلی ہال میں حیدرآبادی حکمرانوں کی تصاویر پر ناموں کا اندراج

جوبلی ہال میں حیدرآبادی حکمرانوں کی تصاویر پر ناموں کا اندراج

حیدرآباد 19 اپریل ( سیاست نیوز ) صدر نشین تلنگانہ قانون ساز کونسل مسٹر سوامی گوڑنے کونسل کے عملہ کو ہدایت دی کہ وہ جوبلی ہال میں موجود سابق ریاست حیدرآباد کے حکمرانوں کی تصاویر کے ساتھ ان کے نام اور ان کے عہد حکومت کے دورانیہ کو بہترین فن خطاطی میں تحریر کروائیں ۔ اس سلسلہ میں ان سے قائد اپوزیشن کونسل مسٹر محمد علی شبیر ‘ کانگریس ایم ایل سی جناب فاروق حسین اور دوسروں نے نمائندگی کی تھی ۔ مسٹر سوامی گوڑ نے آج کونسل کا دورہ کرتے ہوئے حیدرآباد کے سابق نظام کی تصاویر کی معائنہ کیا اور ان تصاویر کے ساتھ حکمرانوں کے نام اور ان کے عہد حکومت کے دورانیہ کو بہترین فن خطاطی میں تحریر کرواتے ہوئے نصب کروانے کی ہدایت دی ۔ واضح رہے کہ حالیہ عرصہ میں جوبلی ہال کو باضابطہ طور پر تلنگانہ قانون ساز کونسل کی عمارت قرار دیدیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT