Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / جوبلی ہلز ،بنجارہ ہلز اور بورا بنڈہ میں زلزلہ کے خفیف جھٹکے

جوبلی ہلز ،بنجارہ ہلز اور بورا بنڈہ میں زلزلہ کے خفیف جھٹکے

حیدرآباد۔/15نومبر، ( سیاست نیوز) جوبلی ہلز ، بنجارہ ہلز ، کے بی آر پارک، رحمت نگر اور بورا بنڈہ میں آج صبح 8بجکر 50 منٹ کے قریب زلزلہ کے خفیف جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم قومی جیوفزیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں نے کہا کہ ان جھٹکوں سے تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ زیر زمین پانی میں اضافہ کے باعث الٹرا مائیکرو قسم کے خفیف جھٹکے ہوتے ہیں۔ ان کا میگنٹیوڈ 0.5 ہوتا ہے۔حیدرآباد کے ان علاقوں میں زلزلہ کے خفیف جھٹکے نئی بات نہیں ہے خاصکر بورا بنڈہ میں13 گھنٹوں کے اندر 16 خفیف جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔1994،1995 ، 1998 اور 2000 میں بھی ان علاقوں میں معمولی جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT