Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / جوبلی ہلز اور ایل بی نگر میں سڑک حادثات

جوبلی ہلز اور ایل بی نگر میں سڑک حادثات

دو افراد ہلاک و دیگر زخمی، پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد۔ /13جنوری، ( سیاست نیوز) جوبلی ہلز اور ایل بی نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک اور دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 43 سالہ وشوا جیت وڈالکر جو برکت پورہ کا ساکن تھا کل رات اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جوبلی ہلز سے منی کنڈہ علاقہ گیا۔ پولیس کے مطابق منی کنڈہ میں مئے نوشی کے بعد ساتھی کار واپس ہوئے اور انہوں نے روڈ نمبر 83 جوبلی ہلز پر رات دیر گئے ٹفن کیا اور واپس ہورہے تھے کہ ان کی کار روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور اس حادثہ میں وشواجیت وڈالکر ہلاک اور اس کے دیگر ساتھی شدید زخمی ہوگئے۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق30 سالہ شخص لنگیا جو پیشہ سے تاجر تھا ماروتی نگر کتہ پیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے کل شام ایکٹیوا موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ بیرامل گوڑہ علاقہ میں حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں یہ شخص فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT