Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / جوبلی ہلز قتل کیس کے 4 ملزمین گرفتار

جوبلی ہلز قتل کیس کے 4 ملزمین گرفتار

حیدرآباد۔/10مئی، ( سیاست نیوز) جوبلی ہلز سری رام نگر کالونی میں 7مئی کو پیش آئے عامر علی خان عرف جالی عامر کے بہیمانہ قتل میں ملوث 4 خاطیوں کو جوبلی ہلز پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بورا بنڈہ کے ساکن چار ملزمین ایس نریندر عرف کنا، جی راجیش، پی مہیش اور جی مہیش کو عامر کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون مسٹر وینکٹیشورراؤ نے بتایا کہ مذکورہ ملزمین نے عامر کو سنجے نگر علاقہ میں اسوقت نشانہ بنایا جب وہ تنہا تھا اور اس پر چاقوؤں سے ضربات لگاکر قتل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزمین کے قبضہ سے قتل میں استعمال کئے گئے مہلک ہتھیار کو برآمد کرلیا اور گرفتار شدہ ملزمین کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا۔ سری رام نگر کالونی علاقہ میں دو قبل عامر کے جلوس جنازہ کے دوران پیش آئے تشدد کے واقعات کے بعد حالات پُرامن ہیں اور علاقہ میں ریاپڈ ایکشن فورس کو تعینات کردیا گیا ہے۔
کل شب برأت کے پیش نظر پولیس نے علاقہ میں گشت میں شدت پیدا کردی ہے اور حساس علاقوں میں پکیٹس بھی متعین کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT