Tuesday , September 25 2018
Home / جرائم و حادثات / جوبلی ہلز میں تعمیراتی مقام پر زور دار دھماکہ ‘ مکان تباہ ‘ خاتون زخمی

جوبلی ہلز میں تعمیراتی مقام پر زور دار دھماکہ ‘ مکان تباہ ‘ خاتون زخمی

حیدرآباد /12 فروری ( سیاست نیوز ) جوبلی ہلز میں آج صبح زوردار دھماکہ سے دہشت پیدا ہوگئی ۔ ایک تعمیراتی مقام پر ہوئے دھماکہ سے قریب واقع مکان تباہ ہوگیا اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ۔ اطلاع کے ساتھ ہی پولیس اور بم اسکواڈ عملہ جوبلی ہلز روڈ نمبر 48 پہونچ گیا جہاں یہ دھماکہ ہوا ۔ پولیس نے علاقہ کو محاصرہ میں لے لیا اور بم اسکواڈ عملہ کے ذریعہ تلاشی لی ۔ بتایا جاتا ہے کہ تعمیرات کی غرض سے یہ دھماکہ کیا گیا تھا تاہم دھماکہ کی زور دار خوفناک آواز سے آس پاس کے علاقوں میں بے چینی پیدا ہوگئی تھی ۔ پولیس نے اس تعمیری مقام سے 56 جلیٹن اسٹک اور دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ زخمی خاتون کی شناخت بھاگیاوتی کی حیثیت سے کی گئی ۔ جس کی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے ۔ پولیس جوبلی ہلز نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT