Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / جوبلی ہلز میں تیز رفتار کار ڈوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی

جوبلی ہلز میں تیز رفتار کار ڈوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی

حیدرآباد 21 جنوری (سیاست نیوز) شہر کے پاش علاقہ جوبلی ہلز میں آئے دن تیز رفتاری سے گاڑی چلانے اور جان لیوا حادثات عام ہورہے ہیں۔ ایک تازہ واقعہ میں نشہ میں دھت ایک کار ڈرائیور نے تیز رفتاری سے اپنی کار ڈیوائیڈر کو ٹکر دے دی۔ بتایا جاتا ہے کہ جوبلی ہلز روڈ نمبر 45 پر کل رات دیر گئے ایک تیز رفتار کار نے ڈیوائیڈر کو ٹکر دے دی جس کے بعد کار پلٹیاں کھاکر اُلٹ گئی۔ بتایا جاتا گیا کہ ڈرائیور کی شناخت فرید کی حیثیت سے کی گئی جو نشہ میں گاڑی چلا رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے واقعہ کی تفصیلات حاصل کرلی گئیںاور اسے حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں اس علاقہ میں نشہ میں دھت ڈرائیور نے راہ چلتی خواتین کو ٹکر دے دی تھی جس کے سبب ایک خاتون برسرموقع ہلاک اور دوسری زخمی ہوگئی تھی۔

اسکول بس کی ٹکر ‘ایک شخص ہلاک
حیدرآباد۔ 21 جنوری (سیاست نیوز) جواہر نگر پولیس اسٹیشن میں پیش آئے واقعہ میں اسکول بس کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد منصور خان ساکن شاہ میر پیٹ آج صبح اپنے دوست مہیش کے ہمراہ شاہ میر پیٹ لوتھ کنٹہ جارہا تھا کہ خانگی اسکول کی بس نے اسے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں منصور خان برسرموقع ہلاک ہوگیا جبکہ نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں منتقل کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT