Friday , June 22 2018
Home / جرائم و حادثات / جوبلی ہلز میں تین رہزن گرفتار

جوبلی ہلز میں تین رہزن گرفتار

تلاش روزگار کیلئے شہر منتقلی کے بعد جرائم کا ارتکاب

تلاش روزگار کیلئے شہر منتقلی کے بعد جرائم کا ارتکاب
حیدرآباد 10 نومبر (سیاست نیوز ) جوبلی ہلز پولیس نے تین رہزنوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 6 لاکھ مالیتی مسرقہ مال برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جوبلی ہلز پولیس نے کرائم ٹیم نے 24 سالہ پی بھاسکر ، 20 سالہ ڈی ابھیلاش اور 20 سالہ رنگنٹی نریش کو اس وقت گرفتار کرلیا ۔ جب وہ رائے درگم چوراہے کے قریب مشتبہ حالت میں گھوم رہے تھے۔ مذکورہ رہزن جوبلی ہلز کے پاس کالونیوں میں راہ چلتی خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے گلے سے طلائی چین اڑا لیا کرتے تھے ۔ گرفتار رہزنوں کا تعلق ضلع رنگا ریڈی سے ہے اور وہ روزگار کی تلاش میں حیدرآباد منتقل ہوئے تھے لیکن پرتعیش زندگی گذارنے کی خواہش میں مئی 2013 سے رہزنی میں ملوث ہوگئے ۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کے قبضہ سے 14 تولے طلائی زیورات ،40ہزار نقد رقم اور رہزنی کیلئے استعمال کی جانے والی موٹر سیکلیں برآمد کرلی۔

TOPPOPULARRECENT