Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / جوبلی ہلز میں نوجوان کی خودکشی

جوبلی ہلز میں نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 31 ڈسمبر (سیاست نیوز) جوبلی ہلز کے علاقہ میں ایک نوجوان نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہیکہ 22 سالہ سید علی جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا، کارمیکا نگر جوبلی ہلز علاقہ کا ساکن تھا۔ گذشتہ چند روز سے سید علی اپنے والدین سے مطالبہ کررہا تھا کہ وہ اسے نیا آٹو دلا دے۔ تاہم اس کے والدین نے چند دن کی مہلت طلب کرتے ہوئے اس کی خواہش کو ٹال دیا تھا۔ تاہم گذشتہ دنوں اس نے دوبارہ نئے آٹو کی خواہش کی اور خواہش کی عدم تکمیل پر دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT