Tuesday , December 11 2018

جوبلی ہلز میں چنا سری سیلم یادو کو حراست میں لینے کی مذمت

حیدرآباد 26 نومبر (سیاست نیوز) علاقہ جوبلی ہلز میں آج اُس وقت ہلکی سی کشیدگی پیدا ہوگئی جب ٹاسک فورس پولیس نے چنا سری سیلم یادو کے مکان پہونچ کر اُسے حراست میں لے لیا۔ جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن سے وابستہ روڈی شیٹر چنا سری سیلم یادو کو بائنڈ اوور (پابند مچلکہ) کرنے کے لئے ٹاسک فورس عملہ یوسف گوڑہ چیک پوسٹ کے قریب واقع اُس کے مکان پہونچا جہاں پر یادو کے حامیوں نے پولیس کی اس کارروائی کے خلاف نعرہ بازی کی۔ ٹاسک فورس عملے نے چنا سری سیلم یادو کو جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔ پولیس کی اِس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے چنا سری سیلم یادو نے کہاکہ اُن کے بیٹے نوین یادو حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابی مقابلہ کررہے ہیں اور پولیس نے اُنھیں نشانہ بنانے کے لئے یہ کارروائی کی ہے۔ سری سیلم یادو نے کہاکہ پولیس کی اِس کارروائی سے وہ گھبرانے والے نہیں ہیں اور اُن کے بیٹے نوین یادو انتخابات میں پرجوش طریقہ سے حصہ لیں گے اور انتخابی تیاری میں مزید شدت پیدا کردی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT