Sunday , July 22 2018
Home / جرائم و حادثات / جوبلی ہلز میں گیانگ وار، ایک ہلاک

جوبلی ہلز میں گیانگ وار، ایک ہلاک

حیدرآباد /16 مارچ ( سیاست نیوز ) جوبلی ہلز کے علاقہ میں پیش آئے گینگ وار میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ موٹر سائیکل پر مخالف سمت سے گاڑی چلانے پر اعتراض اور جھگڑے کے دوران 23 سالہ سدھیر کمار فوت ہوگیا ۔ یہ نوجوان اس کے ساتھی کے ساتھ پارٹی کرنے کے بہانہ مکان سے نکلا تھا جو دوسرے گروپ کی زد میں آگیا ۔ پیشہ سے خانگی ملازم کمار ایرہ گڈہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل رات سدھیر کمار کا ساتھی دھنراج اس سے رجوع ہوا اور پارٹی کی پیشکش کی ۔ دھنراج کے بھائی کی شادی طئے ہوئی تھی اور وہ سدھیر کو پارٹی دینا جارہا تھا ۔ دونوں موٹر سائیکل پر ایک شراب کی دوکان پہونچے جہاں دھنراج نے جب شراب خریدنے کی باری آئی تو صاف طور پر کہہ دیا کہ پیسہ نہیں ہیں اور سدھیر کمار کے پاس بھی پیسے نہیں تھے جو برہمی کے عالم میں مخالف سمت موٹر سائیکل چلاتے ہوئے جارہا تھا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد سے اس کا سامنا ہوگیا اور بحث و تکرار کے بعد شدید مارپیٹ کا شکار سدھیر کمار فوت ہوگیا ۔ پولیس جوبلی ہلز مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT