Wednesday , January 24 2018
Home / جرائم و حادثات / جوبلی ہلز کی ایک ہوٹل میں حقہ پارلر برآمد

جوبلی ہلز کی ایک ہوٹل میں حقہ پارلر برآمد

اچانک تلاشی مہم میں واقعہ کا انکشاف
حیدرآباد ۔ /9 جنوری (سیاست نیوز) قانون کی مبینہ خلاف ورزی کے ذریعہ حقہ سنٹر چلانے والے تین افراد کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے جوبلی ہلز پولیس کے حوالے کردیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس پی رادھا کشن راؤ نے بتایا کہ /8 جنوری کو ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے جوبلی ہلز علاقہ میں واقع حیدرآباد ٹائمس کیفے پر اچانک تلاشی لی جس میں کئی بے قاعدگیوں اور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حقہ پارلر چلانے کا انکشاف ہوا ۔ پولیس نے کیفے کے مالک محمد ذیشان احمد وہاں کے منیجر بی مہیندر اور ایک ملازم سید معین الدین کو گرفتار کرلیا ۔ انہوں نے کہا کہ اچانک تلاشی کے دوران یہ معلوم ہوا کہ مذکورہ حقہ پارلر سنٹر انتظامیہ گاہکوں کا شناختی ثبوت کے علاوہ دیگر کئی اہم رہنمایانہ خطوط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارلر چلایا جارہا تھا ۔ ٹاسک فورس نے قانون کی خلاف ورزی میں ملوث ہونے اور وہاں کی تصویر کشی کی اور وہاں سے 33 حقے ، 6 واکی ٹاکی اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے گرفتار افراد کو ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ پولیس جوبلی ہلز کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT