Saturday , December 15 2018

جوبلی ہلز کے عوام نوین یادو کی سادگی اور خلوص سے متاثر

ٹی آر ایس کے 1500 سے زائد کارکنوں و حامیوں کی جانب سے تائید کا اعلان
حیدرآباد ۔ 30 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز میں دن بہ دن نوین یادو کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ ٹی آر ایس کے تقریبا 1500 ورکروں اور حامیوں نے نوین یادو کی تائید و حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی مہم میں شامل ہوگئے ۔ نوین یادو نے آج سری نگر ، مسجد عمر فاروق ؓ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور عوام سے ملاقات کی ۔ انہوں نے سری رام نگر سائٹ 1 ، سائٹ 2 ، رحمت نگر کو ماضی میں بالکلیہ طور پر نظر انداز کردیا گیا ۔ لیکن وہ نہ صرف سری رام نگر سائٹ 1 ، سائٹ 2 کو بلکہ اپنے سارے حلقہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔ ان علاقوں کی عوام کے خیال میں نوین یادو مقامی امیدوار ہیں ان کی پیدائش اور تعلیم بھی اسی علاقہ میں ہوئی ۔ اس نوجوان میں غرور و تکبر بھی نہیں ہر چھوٹے بڑے مرد و خواتین سب کے خیالات کی سماعت کرتا ہے ۔ ہر کسی سے محبت سے پیش آتا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام نوین یادو کی تائید پر مجبور ہورہے ہیں ۔ مقامی عوام نے ٹی آر ایس امیدوار پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کامیابی کے بعد انہوں نے ان علاقوں کی جانب پلٹ کر نہیں دیکھا انہیں عوام سے ہمدردی رکھنے والا امیدوار چاہئے ۔ ایسا امیدوار جو عوام کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہو اور سنجیدہ ہو ۔ یہ تمام خوبیاں نوین یادو میں پائی جاتی ہیں ۔ دوسری طرف نوین یادو نے عوام سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔ وہ عوام سے یہی کہہ رہے ہیں کہ اسمبلی کے لیے منتخب ہونے پر عوام کی خدمت ان کے مسائل کے حل میں وہ کوئی کسر باقی نہیں رکھیں گے ۔ نوین یادو کا دعویٰ ہے کہ انہیں تمام طبقات کی تائید حاصل ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT