Tuesday , August 14 2018
Home / Top Stories / جودھپور عدالت کے فیصلہ پر دنیا بھر میں سلمان خان کے مداح برہم

جودھپور عدالت کے فیصلہ پر دنیا بھر میں سلمان خان کے مداح برہم

سوشل میڈیا پر تبصرے ‘ انسانیت کے مسیحا پر کالے ہرن کو ہلا ک کرنے کا الزام افسوسناک ‘ فلمی شخصیتوں کا بھی اظہار حیرت

نئی دہلی، 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) کالے ہرن کے شکار اور دو ہرنوں کو ہلا کرنے کے کیس میں 20سال تک مقدمہ بازی کے بعد سوپر اسٹار سلمان خان کو مجرم قرار دے کر پانچ سال کی سزا سنانے کے خلاف ساری دنیا میں موجود سلمان خان کے پرستاروں نے جودھپور عدالت کے فیصلہ پر برہمی ظاہر کی ہے ۔ جودھپور کے قریب کانکنی موضع کے بھگوڑا کی دھان میں کالے ہرن کو ہلاک کرنے کے تحت وائیلڈ لائف پروٹیکشن قانون کے دفعہ 9 اور دفعہ 51 کے تحت انہیں سزا ہوئی ہے ۔ ساری دنیا میں رہنے والے سلمان خان کے پرستاروں نے عدالت کا فیصلہ آتے ہی سوشل میڈیا پر اپنے تبصرے روانہ کئے اور اس سزا پر افسوس کا اظہار کیا ۔ بالی ووڈ کی شخصیتوں نے بھی ٹوئیٹر پر اپنے پیامات کے دریعہ عدالت کے فیصلہ پر ملا جلا ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ اپنے وقت کی خوبصورت ادارکارہ سمی گروال نے لکھا کہ ’’ سلمان خان جیسا انسانیت کے مسیحا پر یہ الزام صدمہ خیز ہے ۔ میں مر بھی جاوں تو یہ تسلیم نہیں کرتی ہوں کہ سلمان خان جیسا انسان کسی جانور کو گزند پہنچا سکتاہ ے ‘ وہ جانوروں سے بیحد پیار کرتے ہیں ‘ اصل خاطی کو بے نقاب کیا جانا چاہیئے ۔ 20سال کے طویل عرصہ تک صرف ایک فرد کو ہی نشانہ بنایا گیا ۔ فلم پروڈیوسر و ڈائرکٹر سبھاش گھئی نے کہا کہ مجھے یہ سن کر بیحد حیرت و صدمہ ہوا کہ سلمان خان جیسے انسانیت نواز شخص کو سیشن عدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی ہے ‘ مجھے ہندوستانی عدلیہ پر کامل اعتماد ہے جہاں انصاف کے حصول کیلئے دیگر کئی دروازہ کھلے ہیں ۔

سلمان خان نہ صرف ہماری انڈسٹری بلکہ عوام کیلئے انسانیت کیلئے مسیحا مانے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کئی امدادی کام انجام دیئے ہیں اور ارجنرام پال نے کہا کہ قانون اپنا کام کرے گا ‘ ہم اس پر بحث نہیں کرسکتے لیکن ہم بے بس ہیں ‘ میرا دل سلمان خان اور ان کے ارکان خاندان کیلئے تڑپ اٹھتا ہے یہ جان کر افسوس ہوتا ہے ۔ سلمان خان کو ایک مجرم بنادیا گیا ہے یہ سن کر گہرا دکھ اور تکلیف ہوتی ہے ۔ مجھے توقع ہے کہ سلمان خان بہت جلد راحت ملے گی جس کے وہ حقدار ہیں ۔ ایک مداح نے لکھا ہے کہ میں عدالت کے اس فیصلہ کی عزت کرتا ہوں لیکن سلمان خان جیل جانے کے بھائی جیل جانے کے قصوروار نہیں ہوسکتے ۔ ایک ایسا شخص جو تہہ دل سے دوسروں کی قدر کرتا ہے انسانوں کی ہر قدم پر مدد کرتا ہے وہ غریبوں ‘خواتین اور بچوں کے بارے میں سوچتا ہے وہ جرم نہیں کرسکتا ۔ نوید جعفری نے کہا کہ سلمان کے بارے میں سن کر مجھے شدید دکھ ہوا ‘ میں قانون کا کامل ایقان رکھتا ہوں اور امید کرتاہوں کہ سلمان کے عظیم تر انسانی خدمات کی عوض ان کے لئے رحم کا معاملہ کیا جائے گا ۔راجیہ سبھا رکن جیہ بچن نے کہا کہ مجھے بہت برا لگا ‘ انہیں راحت ملنی چاہیئے ۔ انہوں نے انسانی بنیادوں پر بے شمار کام کئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT