Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / جورالا کیلئے تین ٹی ایم سی پانی جاری کرنے کرناٹک سے ہریش راؤ کی اپیل

جورالا کیلئے تین ٹی ایم سی پانی جاری کرنے کرناٹک سے ہریش راؤ کی اپیل

حیدرآباد 8 مئی ( آئی این این ) وزیرآبپاشی ٹی ہریش راؤ نے آج حکومت کرناٹک سے اپیل کی کہ وہ جورالا پراجیکٹ کیلئے 3 ٹی ایم سی پانی جاری کرے ۔ ہریش راؤ نے اپنے کرناٹک کے ہم منصب ایم بی پاٹل سے فون پر بات کی اور ان سے خواہش کی کہ نارائن پور ڈیم سے جورالا پراجییٹ کیلئے تین ٹی ایم سی پانی جاری کرے ۔ کہا گیا ہے کہ ہریش راؤ کی درخواست پر ایم بی پاٹل نے تیقن دیا کہ حکومت کرناٹک اس مسئلہ پر ہمدردانہ غور کریگی اور حکومت کی جانب سے اندرون دو تا تین دن فیصلہ کیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT