Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / جورالہ اور سری سیلم پروجیکٹس سے پانی چھوڑا گیا

جورالہ اور سری سیلم پروجیکٹس سے پانی چھوڑا گیا

حیدرآباد 25ستمبر(یواین آئی)دریائے کرشنا کے آبگیر علاقوں میں شدید بارش کے بعد کرناٹک کے آبی پروجیکٹس سے پانی چھوڑا گیا جس پر تلنگانہ کے جوگولامبا گدوال ضلع کے جورالہ پروجیکٹ کی آبی سطح میں بتدریج اضافہ ہوگیا ہے ۔اس کے بعد جورالہ پروجیکٹ کے دروازے کھول کر ایک لاکھ 33ہزار کیوزک پانی چھوڑا گیا ۔اس پروجیکٹ کی مکمل سطح 9.65ٹی ایم سی ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح 8.94ٹی ایم سی درج کی گئی ہے ۔اعلی افسروں نے کہاکہ آئندہ دو دنوں کے دوران اس کی سطح میں مزید اضافہ کا امکان ہے ۔دوسری طرف سری سیلم پروجیکٹ کی آبی سطح میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی سطح 1688فیٹ ہوگئی ۔بعد ازاں اس سے 1600کیوزک پانی چھوڑاگیا ۔سری سیلم سے ناگرجناساگر کو 42,378کیوزک،پوتی ریڈی پاڈو پروجیکٹ کو 11,400 اور ہندری نیوا پروجیکٹ کے لئے 1688کے ساتھ ساتھ کلواکرتی آبپاشی پروجیکٹ کے لئے 1600 کیوزک پانی چھوڑ اگیا۔سری سیلم کی مکمل سطح آب 885 فیٹ ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح آب 868.8 فیٹ درج کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT