Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / جوشنا کو برٹش اوپن میں شکست

جوشنا کو برٹش اوپن میں شکست

ہل ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کھلاڑی جوشنا چنپا کو برٹش اوپن اسکوائش چمپیئن شپ میں نیوزی لینڈ کی کھلاڑی جیولی کنگ کے خلاف کوارٹر فائنلس میں شکست برداشت کرنی پڑی ہے۔ عالمی نمبر 21 جوشنا کو قطعی 8 کھلاڑیوں کے مقابلہ میں اپنی حریف کے خلاف 43 منٹوں میں 1-3 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ 27 سالہ جوشنا 0-2 سے پیچھے رہنے کے باوجود عالمی نمبر 4 کنگ کے خلاف شاندار واپسی کی ۔ تاہم وہ کامیابی حاصل نہیں کرپائی۔

TOPPOPULARRECENT