Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جوش و خروش کے ساتھ مسلم پرسنل لاء کی تائید

جوش و خروش کے ساتھ مسلم پرسنل لاء کی تائید

کاغذ نگر میں دستخطی مہم، امیر مقامی جماعت اسلامی محمد بشیر الدین کا خطاب

کاغذ نگر۔/6نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر مستقر کے علاوہ اطراف واکناف کے علاقوں میں گذشتہ کچھ دنوں سے مسلم پرسنل لا بورڈ کی تائید میں دستخطی مہم چلائی جارہی ہے تاکہ مقامی عوام میں یکساں سیول کوڈ کے بارے میں مخالفت کی جاسکے۔ اس سلسلہ میں آج کاغذ نگر مستقر پریس کلب میں بعد نماز جمعہ جماعت اسلامی ہند کاغذ نگر امیر مقامی جناب محمد بشیر الدین کی نگرانی میں پریس میٹ کا اہتمام کیا گیا۔ اس پریس میٹ میں جماعت اسلامی ہند رکن مسعود علی خان ، رکن محمد معید، ایس آئی او ڈسٹرکٹ صدر محمد ذاکر، ایس آئی او کاغذ نگر صدر محمد سیف الدین، سابق میونسپل وائس چیرمین عبدالسبحان، امام مسجد عائشہ جناب شعیب محمدی، اراکین میں عبدالعزیز، محمد فرقان، محمد سمیع رکن جماعت اسلامی، شیخ احمد کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے ۔اس موقع پر امیر مقامی جماعت اسلامی ہند کاغذ نگر جناب محمد بشیر الدین نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے شریعت اور اسلامی قانون میں ترمیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن سارے ہندوستان کے مسلمانوں کی جانب سے شریعت اور اسلامی قانون میں کسی قسم کی تبدیلی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اور غم اور غصہ کی حالت میں سارے ہندوستان کے مسلمانوں اور خاص طور پر کاغذ نگر کے علاقوں میں مسلمانوں میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کے بارے میں تفصیلی شعور بیداری مہم چلاتے ہوئے مسلمانوں میں شریعت اور مسلم پرسنل لا کے بارے میں تفصیلی طور پر شعور بیداری کی جارہی ہے اور اس تعلق سے یکساں سیول کوڈ کے خلاف مسلمانوں کی جانب سے مرد اور خواتین کی جانب سے دستخطی مہم چلائی جارہی ہے اور جمعہ کے دن لگ بھگ8000 دستخطوں کے ساتھ جمع کئے ہوئے فارم کو مسلم پرسنل لا بورڈ دہلی کو بذریعہ پوسٹ روانہ کیا جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT