Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / جولائی میں افراط زر 3.55 فیصد ہوگیا

جولائی میں افراط زر 3.55 فیصد ہوگیا

نئی دہلی ۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہول سیل افراط زر میں اضافہ ہوگیا اور وہ گذشتہ 23 ماہ میں بلند ترین مقام یعنی 3.55 فیصد پر ماہ جولائی میں پہنچ گیاجس کے نتیجہ میں ترکاریاں، دالیں اور شکر زیادہ مہنگی ہوگئیں۔ ہول سیل قیمت پر مبنی افراط زر سالانہ قیمتوں میں اضافہ کی شرح ظاہر کرتا ہے۔ جون میں یہ 1.62 فیصد تھا۔ جولائی 2015ء میں یہ ایک فیصد تھا۔ ہول سیل افراط زر کا جائزہ آخری بار جولائی 2016ء میں لیا گیا تھا۔ اگست 2014ء میں ہول سیل افراط زر 3.74 فیصد تھا۔ جولائی میں ترکاریوں کی قیمت میں 28.05 اور دالوں کی قیمت میں 35.76 فیصد اضافہ ہوا۔

TOPPOPULARRECENT