Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / جولیا نے مسلسل تیسرا خطاب جیت لیا

جولیا نے مسلسل تیسرا خطاب جیت لیا

آکلینڈ۔9جنوری(سیاست ڈاٹ کام) اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں جرمنی کی جولیا جارجز نے نئے سال کا آغاز خطاب حاصل کرتے ہوئے ٹاپ سیڈ حریف ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی کو راست سٹوں میں زیر کرلیا۔ انہوں نے مسلسل 14میچز جیت کر لگاتار تیسری ٹرافی پر قبضہ کیا۔ سڈنی انٹرنیشنل میں یلینا اوسٹاپینکو کو پہلے راونڈ میں حیران کن شکست کا سامناکرنا پڑا جبکہ ہوبارٹ انٹرنیشنل سے فرنچ پلیئر الیزے کورنیٹ کو حیران کن شکست ہو گئی۔نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں منعقدہ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگل فائنل میں نمبر 2 سیڈ جرمن کھلاڑی جولیا جارجز نے ٹاپ سیڈ ڈینش حریف کیرولین ووزنیاکی کو4-6 اور7-6 سے ہرا کر نہ صرف مسلسل 14ویں کامیابی حاصل کی بلکہ لگاتار تیسرا خطاب بھی اپنے نام کیا۔ 2016ء میں اسی ٹورنمنٹ کی رنرز اپ جولیا جارجز نے اپنی مقابل کھلاڑی کیخلاف دسویں فتح کیلئے محض 90 منٹ میںکامیابی کے تسلسل کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر بہت زیادہ فخر محسوس کر رہی ہیں۔دریں اثناء￿ روس کی ایلینا ویسنینا نے بھی اسپین کی لارا اروابرینا کو ہرا کر دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی۔آسٹریلیا میں جاری ہوبارٹ انٹرنیشنل کے ویمنز سنگلز پہلے مرحلے میں قازقستان کی یولیا پوٹینٹسیوا نے جاپان کی ناومی اوساکا کو ہرا دیا،امریکہ کی ورورا لیپ چینکو نے جرمنی کی مونا بارتھیل کو جبکہ رومانیہ کی میہائیلا بوزارنیسکو نے نمبر چار سیڈ فرنچ حریف الیزے کورنیٹ کوہرا کر سب کو حیران کر دیا۔

TOPPOPULARRECENT