Saturday , December 15 2018

جونئیر سیول جج کی97 جائیدادوں کیلئے کل اسکرین ٹسٹ

حیدرآباد /6 مارچ ( سیاست نیوز ) رجسٹرار ریکریٹمنٹ حکومت تلنگانہ اطلاع کے مطابق سیول جج جونئیر ڈیویژن کی 97 جائیدادوں کیلئے 8 مارچ 2015 کو اسکرین ٹسٹ منعقد کیا جارہا ہے ۔ تمام امیدواروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ امتحان ہال کو قبل از وقت پہونچ جائیں ۔ 8 بجے صبح اور 9 بجے کے درمیان تمام امیدوار امتحان حال پہونچ جانا چاہئے ۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ امتحان کے پرامن انعقاد کیلئے کسی شخص کو خلل اندازی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ گڑبڑ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور انہیں ہائی کورٹ کی جانب سے تقررات کے لئے امتحان میں شرکت سے روک دیا جائے گا ۔ کسی بھی امیدوار کو اپنے ساتھ موبائیل فون یا دیگر مواصلاتی ڈیوائز ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT