Friday , November 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جونئیر کالج نارائن پیٹ میں بنیادی سہولتوں کا فقدان

جونئیر کالج نارائن پیٹ میں بنیادی سہولتوں کا فقدان

نارائن پیٹ /10 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ جونئیر کالج نارائن پیٹ میں 450 طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ جس میں طالبات کی کثیر تعداد موجود ہے ۔ گورنمنٹ جونئیر کالج جو کہ ایک قدیم کالج ہے اردو میڈیم اور تلگومیڈیم کے سیکشن موجود ہیں ۔ اردو میڈیم کے طلباء کی تعداد تلگو میڈیم کے طلباء سے زائد ہے ۔ کالج میں طلباء کیلئے بنیادی سہلویات

نارائن پیٹ /10 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ جونئیر کالج نارائن پیٹ میں 450 طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ جس میں طالبات کی کثیر تعداد موجود ہے ۔ گورنمنٹ جونئیر کالج جو کہ ایک قدیم کالج ہے اردو میڈیم اور تلگومیڈیم کے سیکشن موجود ہیں ۔ اردو میڈیم کے طلباء کی تعداد تلگو میڈیم کے طلباء سے زائد ہے ۔ کالج میں طلباء کیلئے بنیادی سہلویات فراہم نہیں ہے ۔ 450 طلباء کیلئے صرف ایک طہارت خانہ موجود ہے ۔ پینے کے پانی کی سہولت موجود نہیں ہے ۔ کالج میں طلباء کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے جناب عثمان عبیداللہ مجاہد صدیقی ناظم ضلع جماعت اسلامی محبوب نگر ، روف حسام الدین ریاستی قائد اسٹیٹ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ( سوٹا ) حبیب الرحمن پر مشتمل ایک وفد نے پرنسپل ڈی نارائنا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ جناب عثمان عبیداللہ مجاہد صدیقی ناظم ضلع جماعت اسلامی نے اردو میڈیم طلباء کیلئے لکچرروں کی مخلوعہ جائیدادوں کو کم از کم کنٹراکٹ لکچرروں کے ذریعہ بھرتی کا مطالبہ کیا جس پر پرنسپل کالج نے ریاستی حکومت کے اصول و ضوابط کو بتاتے ہوئے کہا کہ فی الوقت کنٹراکٹ لکچرروں کی بھرتی کا عمل روک دیا گیا ہے ۔ البتہ کوئی موظف لکچرار یا مدرس یا گورنمنٹ ٹیچر جوکہ برسر خدمت ہوکی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ مگر نارائن پیٹ میں اس زمدہ سے امیدوار دستیاب نہیں ہیں ۔ پرنسپل نے بتایا کہ کالج میں اردو میڈیم زمرہ میں ریاستی ، زوالوجی ، فزیکل ڈائرکٹر ، لائبریرین ، ریکارڈ اسسٹنٹ ، سینئیر اسسٹنٹ ٹائسپٹ کی جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔ اس کے علاوہ عمارت خستہ حال ہوچکی ہے ۔ چھت سے پانی ٹپک رہا ہے ۔ طلباء اور لکچرروں کیلئے درس و تدریس میں دشواریاں پیش آرہی ہیں ۔ اس کی تمام تفصیلات کالج کی جانب سے آر جے ڈی کو تحریری طور پر روانہ کردی گئی ہے ۔ جنابعثمان عبیداللہ مجاہد صدیقی ناظم ضلع جماعت اسلامی اور روف حسام الدین قائد سوٹا نے گورنمنٹ جونئیر کالج کی عمارت دفتر بلدیہ کے روبرو ہونے کے باوجود نل کنکشن حاصل نہ ہونے پر حیرت کا اظہار کیا ۔ جناب مجاہد صدیقی نے پرنسپل کو تیقن دیا کہ جماعت اسلامی ہند نارائن پیٹ کی جانب سے کالج کونسل کنکشن کی فراہمی کیلئے بلدی عہدیداروں اور نومنتخبہ چیرپرسن سے نمائندگی کی جائے گی ۔ جناب مجاہد صدیقی ناظم ضلع نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اقلیتی زبان اردو کے لکچرروں کی بھرتی کے ضمن میں خصوصی رعایت سے کام لیں کیونکہ اقلیتی زبان اردو کے لکچرروں کی بھرتی کیلئے جو سخت شرائط ہیں وہ اردو طلباء کی تعلیمی ترقی میں رکاوٹ ثابت ہو رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT