Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جونئیر کالج کوسگی میں لکچرر کی تقرری کا مطالبہ

جونئیر کالج کوسگی میں لکچرر کی تقرری کا مطالبہ

کوسگی /27 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمدمولانا صدر تنظیم ساجد کوسگی نے کہا کہ گذشتہ 19 سال سے اردو میڈیم جونئے کالج قائم کیا گیا ہے لیکن حکومت کی جانب سے ابھی تک ایک بھی لکچرر کا تقرر عمل میں نہیں آیا ۔ 19 سال سے کوسگی کے عوام اور اولیاء طلباء اور یہاں رکن اسمبلی کی جانب سے پرائیویٹ لکچرر کی تنخواہیں دیکر طلباء و طالبات کو تلعیم دی جارہی ہے ۔ کئی مرتبہ ارباب مجاز سے درخواست دی گئی لہذا حکومت اس جانب توجہ ددیں تاکہ طلباء کی تعلیم متاثر نہ ہو اور جلد سے جلد لکچرز کا تقرر کریں ۔

TOPPOPULARRECENT