Friday , November 16 2018
Home / جرائم و حادثات / جونائیل ہوم میں بد فعلی سے انکار پر قتل کا انکشاف

جونائیل ہوم میں بد فعلی سے انکار پر قتل کا انکشاف

حیدرآباد 22 ڈسمبر (سیاست نیوز) سعید آباد جونائیل ہوم میں کم عمر لڑکے محمد آصف کی مشتبہ موت کی گتھی سلجھ گئی ہے اور آج پوسٹ مارٹم کے ذریعہ یہ ثابت ہوگیا کہ بدفعلی سے انکار پر لڑکے کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا تھا۔ تفصیلات کے بموجب کل آصف کی نعش مشتبہ حالت میں بیت الخلاء میں بیڈ شیٹ میں لپٹی ہوئی پائی گئی تھی۔ آصف کا پوسٹ مارٹم آج صبح فارنسک ماہرین کی نگرانی میں کیا گیا اور اس کی ویڈیو گرافی بھی کی گئی۔ فارنسک ماہرین نے پولیس کو یہ اشارہ دیا ہے کہ آصف کا گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے جونائیل ہوم کے 183 کم عمر لڑکوں کی تفتیش کی جن میں 16 سالہ لڑکے کی نشاندہی کی گئی جس نے مبینہ طور پر مقتول لڑکے کو بدفعلی کیلئے مجبور کیا اور انکار پر اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔ اس قتل میں 8 سالہ کم عمر لڑکے کے ملوث ہونے کا بھی شبہ کیا جارہا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ آصف کا گلا گھوٹنے کے بعد اس کے ساتھی نے نعش کو بیڈ شیٹ میں لپیٹ کر بیت الخلاء میں پھینک دیا۔ پولیس نے دو مشتبہ کم عمر لڑکوں کے ملوث ہونے کے شبہ کے نتیجہ میں ان دونوں کی تفتیش کی ۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد مردہ خانہ میں محفوظ کردیا گیا اور کل آصف کے والد حیدرآباد پہنچنے پر تدفین عمل میں آئے گی ۔

TOPPOPULARRECENT