Thursday , April 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / جونیئرتنڈولکر فاسٹ بولر بننے کے خواہاں

جونیئرتنڈولکر فاسٹ بولر بننے کے خواہاں

ممبئی ۔17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )سابق ماسٹر بلاسٹرسچن تنڈولکر پر کرکٹ کے میدانوں میں ان کی ہر حرکت پر تمام ملک کی نظریں جمی ہوتی تھیں اور کہا جاتا تھا کہ ان کے کندھوں پر ایک ارب شائقین کی توقعات کا بوجھ ہے۔اس لئے سچن کے بیٹے کو اپنے والدکے نقشِ قدم پر چلنا آسان نہیں تاہم 18 سالہ ارجن تنڈولکر کو اس کی زیادہ پروا نہیں ہے۔اپنے والد سے زیادہ طویل قامت اور دبلے ارجن نے کہا کہمیں (والد کے نام کی وجہ سے) زیادہ دباؤ میں نہیں آتا۔ میں بچپن میں تیز بولنگ کرنا پسند کرتا تھا۔ سو میں نے سوچا کہ میں تیز بولر بن جاؤں کیوں کہ ہندوستان میں ویسے بھی ان کی قلت ہے۔ارجن بائیں ہاتھ سے کھیلتے ہیں، اس لیے ان کی بیٹنگ میں عوام کو ان کے والد کی کلاسک کور ڈرائیو کی جھلک نہیں ملے گی، بلکہ ان کی بولنگ میں مچل جانسن یا پھر مچل اسٹارک کا انداز نظر آئے گا کیوں کہ ارجن نے انھی دو بولروں کو اپنا ماڈل تصور کر رکھا ہے۔ارجن ان دونوں خوفناک آسٹریلیائی بولروں کے ہمراہ کلب کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔آسٹریلیا کے مقام نیو ساؤتھ ویلز میں کھیلتے ہوئے انھوں نے چار اووروں میں چار وکٹیں لیں۔علاوہ ازیں انھوں نے 27 گیندوں پر 48 رنز بنا کر یہ بھی ثابت کر دیا کہ ان میں آل راؤنڈر بننے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔

TOPPOPULARRECENT