Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / جونیئر ڈاکٹرس کو ہڑتال سے دستبردار ہوجانے ہائیکورٹ کی ہدایت

جونیئر ڈاکٹرس کو ہڑتال سے دستبردار ہوجانے ہائیکورٹ کی ہدایت

حیدرآباد۔27اکٹوبر ( آئی این این ) ریاست تلنگانہ میںجاریہ جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہائیکورٹ نے آج جونیئر ڈاکٹرس اسوسی ایشن کو ہدایت دی ہیکہ فی الفور ہڑتال سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے کام پر رجوع ہوجائیں ۔ ہائیکورٹ نے انتباہ دیا ہیکہ ہڑتال جاری رہنے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی اور کہا کہ اگر حکومت احتجاجی ڈاکٹروں کے مطالبات کی یکسوئی میں ناکام ہوگئی تو وہ عدالت سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔ قبل ازیں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہیکہ جونیئر ڈاکٹرس اگر منگل تک ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے کی صورت میں 6ماہ کیلئے انہیں خدمات سے معطل کردیں اور اس مقدمہ میں انہیں نوٹس جاری کریں۔

TOPPOPULARRECENT