Wednesday , December 12 2018

جونیر آر ٹسٹ پر اسرار طور پر لاپتہ

حیدرآباد ۔ /5 مارچ (سیاست نیوز) پرانے شہر سے تعلق رکھنے والی ایک جونیر آرٹسٹ علاقہ پنجہ گٹہ سے پُر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ۔ اس واقعہ کے خلاف پنجہ گٹہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عیدی بازار علاقہ سے تعلق رکھنے و الی 20 سالہ میمونہ بیگم فلموں میں جونیر آرٹسٹ کی حیثیت سے کام کرتی ہے۔ گذشتہ ماہ 27 فروری کے دن وہ کام پر شوٹنگ کیلئے گئی تھی اور واپسی میں اپنی دو سہیلیوں کے ہمراہ واپس ہورہی تھی کہ پنجہ گٹہ کے علاقہ میں میمونہ بیگم کو پر اچانک فون آیا اوروہ آٹو سے اتر گئی اور اپنی سہیلیوں کو جانے کیلئے کہا جس کے بعد وہ واپس اپنے مکان نہیں لوٹی ۔کافی تلاش کرنے کے بعد جونیر آرٹسٹ کی والدہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ پنجہ گٹہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT