جونیر این ٹی آر کے بڑے بھائی حادثہ میں ہلاک

نلگنڈہ ۔ 6 ۔ دسمبر : ( ایجنسیز ) : تلگو دیشم پارٹی کے بانی اور آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر آنجہانی این ٹی راما راؤ کے پوتے اور تلگو اداکار این ٹی آر جونیر کے بڑے بھائی نندا موری جانکی رام نلگنڈہ کے مناگلہ منڈل کے تحت موضع آکوپامولہ میں آج شام پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ 33 سالہ جانکی رام ، تلگو دیشم کے سابق رکن پارلیمنٹ نندا

نلگنڈہ ۔ 6 ۔ دسمبر : ( ایجنسیز ) : تلگو دیشم پارٹی کے بانی اور آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر آنجہانی این ٹی راما راؤ کے پوتے اور تلگو اداکار این ٹی آر جونیر کے بڑے بھائی نندا موری جانکی رام نلگنڈہ کے مناگلہ منڈل کے تحت موضع آکوپامولہ میں آج شام پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ 33 سالہ جانکی رام ، تلگو دیشم کے سابق رکن پارلیمنٹ نندا موری ہری کرشنا کے بیٹے ہیں ۔ پولیس نے کہا کہ وہ اپنی کار میں حیدرآباد سے وجئے واڑہ روانہ ہورہے تھے کہ ان کی کار مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی ۔ جس کے نتیجہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ حادثہ کے فوری بعد انہیں کوداڑ کے ایک خانگی ہاسپٹل کو منتقل کیا گیا تھا ، جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ مردہ قرار دیا تھا ۔ پولیس نے کہا ہے کہ ان کی کار سے ٹکرانے والا ٹریکٹر غلط راستہ سے گذر رہا تھا جو اس خوفناک حادثہ کا اصل سبب بتایا گیا ہے ۔ جانکی رام ماضی میں فلمی دنیا میں قسمت آزمائی کرچکے تھے اور مسلسل ناکامیوں کے بعد چھوٹے اور نئے صنعت کار کی حیثیت سے کاروبار میں مصروف تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT