Tuesday , November 13 2018
Home / شہر کی خبریں / جونیر این ٹی آر باپ بن گئے

جونیر این ٹی آر باپ بن گئے

حیدرآباد 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تلگو فلمی صنعت کے خاندان اول نندا موری میں آج ایک نئے ستارہ کا اضافہ ہوا جب ننداموری خاندان کے جواں سال تلگو ہیرو نندا موری تارک راما راؤ (جونیر این ٹی آر) اور اُن کی بیوی لکشمی پرانیتی کو ایک لڑکا تولد ہوا۔ خاندانی ذرائع نے کہاکہ پرانیتی کو آج صبح ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں آپریشن کے ذریعہ اُن کی زچگی ہوئی۔ رینبو ہاسپٹل کی ماہر گائناکولوجسٹ ڈاکٹر پرنیتا ریڈی نے آپریشن کیا اور منگل کو دن کے 10 بجکر 58 منٹ پر لڑکا تولد ہوا۔ اِس وقت تارک راما راؤ اور پرانیتی کے ارکان خاندان ہاسپٹل میں موجود تھے اور جیسے ہی نندا موری خاندان میں مزید ایک ستارہ کے اضافہ کی اطلاع عام ہوئی خیر خواہوں اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد ہاسپٹل پہونچ گئی اور جوڑے کو مبارکباد دی۔

TOPPOPULARRECENT