Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جونیر سیول ججس کے تبادلے و ترقی

جونیر سیول ججس کے تبادلے و ترقی

کریم نگر جونیر سیول جج مادھوی کرشنا کو سینئر سیول جج جگتیال کی حیثیت سے ترقی

کریم نگر۔/3مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلگو ریاستوں میں برسر خدمت تقریباً 233 جونیر سیول ججس کے تبادلے کرتے ہوئے ریاستی ہائی کورٹ جنرل نے احکامات جاری کئے ہیں۔ اضلاع میں ایڈیشنل ججس ، سینئر ججس کو ترقی دی گئی ہے۔ کریم نگر پرنسپال جونیر سیول جج مادھوی کرشنا کو سینئر سیول جج پر ترقی دی جاکر جگتیال بھیج دیا گیا ہے، ایڈیشنل جوڈیشیل مجسٹریٹ مادھوی کریم نگر پرنسپال جونیر جج کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ کریم نگر  ایڈیشنل جونیر سیول جج افروز اختر کا نظام آباد پر تبادلہ کیا گیا، ظہیرآباد سے جج پردیپ کا یہاں تبادلہ کیا گیا ہے۔ حضور آباد جج پرساد، بیلم پلی و جگتیال جج رمیش منچریال کویتار نگاریڈی ضلع کو منتھنی جج ، کمار سوامی کو ملگ پر میٹ پلی کے جج سنتوش کمار کو میڈ پلی رنگاریڈی ضلع کو سرسلہ پربرخدمت جج خلیل کو گدوال پر ویملواڑہ جج بھاسکر کا آرمور تبادلہ کیا گیا ہے۔ کوکٹ پلی سے جج  اجئے کمار میٹ پلی کو تانڈور کے جج کاگوداوری پر لکشٹی پیٹ سے جج کنہیا لال کو ویملواڑہ کورٹلہ کے سمپت راؤ چندنا کو کریم نگر کے ایڈیشنل جوڈیشیل کورٹ کو ترور کے جج سری دیوی کو سرسلہ کو تبادلہ کیا گیا ہے۔ گوداوری کھنی پرنسپال جونیر سیول جج پردیپ نائیک، حضور آباد سینئر سیول جج کو ترقی دے دی گئی۔ کاماریڈی سے سینئر سیول جج جئے راج کا منتھنی عدالت پر تبادلہ کردیا گیا ہے۔ کریم نگر نیایا سیوا آفیسر سکریٹری جج بھوانی چندرا حیدرآباد سٹی سیول کورٹ پر تبادلہ کردیا گیا ہے۔ وجئے واڑہ سے ڈیپوٹیشن پر مادھوری کریم نگر آرہی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT