Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / جونیر ڈاکٹرس کو کام پر رجوع ہونے کی ہدایت

جونیر ڈاکٹرس کو کام پر رجوع ہونے کی ہدایت

حیدرآباد۔/22اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر صحت تلنگانہ ڈاکٹر ٹی راجیا نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہڑتالی جونیر ڈاکٹرس کو جاری ہڑتال کے مسئلہ پر بات چیت کیلئے مدعو کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہڑتالی جونیر ڈاکٹرس کو غیر مشروط طور پر اپنی ڈیوٹی پر رجوع ہوجانا چاہیئے۔ بصورت دیگر ان کے خلاف قانون اپنا کام

حیدرآباد۔/22اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر صحت تلنگانہ ڈاکٹر ٹی راجیا نے واضح طور پر کہا ہے کہ ہڑتالی جونیر ڈاکٹرس کو جاری ہڑتال کے مسئلہ پر بات چیت کیلئے مدعو کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہڑتالی جونیر ڈاکٹرس کو غیر مشروط طور پر اپنی ڈیوٹی پر رجوع ہوجانا چاہیئے۔ بصورت دیگر ان کے خلاف قانون اپنا کام کرے گا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر راجیا نے جونیر ڈاکٹرس کو اپنی جاری ہڑتال ختم نہ کرنے کے خلاف سخت انتباہ دیا اور کہا کہ جونیر ڈاکٹرس نے ہر سال کسی نہ کسی مسئلہ پر اچانک ہڑتال شروع کرنے کو اپنا طریقہ کار بنالیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے شراط و ضوابط پر بہر صورت عمل آوری کرنے کی ضرورت ہے اور ان شرائط و ضوابط کا پاس و لحاظ نہ رکھنا ہڑتالی جونیرڈاکٹرس کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے مزید کہا کہ تلنگانہ میں کسی بھی نوعیت کی کوئی ہنگامی خدمات متاثر نہیں ہوئی ہیں کیونکہ تمام تر احتیاطی اقدامات قبل از وقت کرلئے گئے ہیں۔جونیر ڈاکٹرس جونیرڈاکٹرس ہی ہیں وہ ہرگز سینئر ڈاکٹرس نہیں کہلائے جائیں گے۔ ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ڈاکٹر راجیا نے ہڑتالی جونیر ڈاکٹرس سے فی الفور غیر مشروط طور پر ڈیوٹی پر رجوع ہونے کی اپیل کی۔

TOPPOPULARRECENT