Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / جونیر ڈاکٹرس ہڑتال جاری رکھنے پر اٹل

جونیر ڈاکٹرس ہڑتال جاری رکھنے پر اٹل

حیدرآباد۔/29اکٹوبر، ( سیاست نیوز) جونیر ڈاکٹرس قائدین نے آج اس بات کا اعادہ کیا کہ خواہ حالات کچھ ہی ہوں کسی صورت میں جاری ہڑتال سے دستبرداری ہرگز اختیار نہیں کی جائے گی بلکہ ضرورت پڑنے پر ہائی کورٹ احکامات کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ ان قائدین نے مزید کہا کہ اپنے اس موقف سے ریاستی ہائی کورٹ کو بھی واقف کر

حیدرآباد۔/29اکٹوبر، ( سیاست نیوز) جونیر ڈاکٹرس قائدین نے آج اس بات کا اعادہ کیا کہ خواہ حالات کچھ ہی ہوں کسی صورت میں جاری ہڑتال سے دستبرداری ہرگز اختیار نہیں کی جائے گی بلکہ ضرورت پڑنے پر ہائی کورٹ احکامات کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ ان قائدین نے مزید کہا کہ اپنے اس موقف سے ریاستی ہائی کورٹ کو بھی واقف کروایا گیا ہے۔ ہڑتالی جونیر ڈاکٹرس قائدین کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ ماہ 27 ستمبر کو ہی اپنے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کے مطالبہ پر ہڑتال شروع کرنے سے متعلق ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن کو باقاعدہ طور پر نوٹس دی گئی تھی۔ لیکن ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن نے اس نوٹس پر اپنے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا جس کے نتیجہ میں ہڑتال شروع کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT