Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / جونیر ڈاکٹروں کو آج سے ڈیوٹی پر رجوع ہونے کی ہدایت

جونیر ڈاکٹروں کو آج سے ڈیوٹی پر رجوع ہونے کی ہدایت

حیدرآباد۔/12نومبر، ( این ایس ایس ) حکومت تلنگانہ ہڑتالی جونیر ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کے ایک منصوبہ پر غور کررہی ہے۔ جونیر ڈاکٹرس مختلف مطالبات کی یکسوئی کیلئے گزشتہ دیڑھ ماہ سے ہڑتال کررہے ہیں اور حکومت نے وارننگ دی ہے کہ کل 13نومبر سے ڈیوٹی پر رجوع نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف سخت ترین تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ ڈائرکٹر طبی

حیدرآباد۔/12نومبر، ( این ایس ایس ) حکومت تلنگانہ ہڑتالی جونیر ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کے ایک منصوبہ پر غور کررہی ہے۔ جونیر ڈاکٹرس مختلف مطالبات کی یکسوئی کیلئے گزشتہ دیڑھ ماہ سے ہڑتال کررہے ہیں اور حکومت نے وارننگ دی ہے کہ کل 13نومبر سے ڈیوٹی پر رجوع نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف سخت ترین تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ ڈائرکٹر طبی تعلیم سرینواس نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ان جونیر ڈاکٹروں کو مارچ میں منعقد ہونے والے سالانہ امتحانات میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ حکومت ان ڈاکٹروں کو معاف کرنے کے موقف میں نہیں ہے۔ اگر وہ راہ راست پر آنے میں ناکام ہوتے ہیں تو ہمیں ( دوسری ریاستوں کے ) ہاوز سرجنس کو ٹیچنگ کالجس بھیجنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہڑتالی ڈاکٹرس میڈیکل کونسل آف انڈیا کی جانچ کے دوران بھی تعاون نہیں کررہے ہیں۔ مسٹر سرینواس نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں بھی ملک کی دیگر 16ریاستوں کی طرح جونیر ڈاکٹروں کیلئے دیہی علاقوں میں خدمات کی انجام دہی لازمی ہے اور جونیر ڈاکٹروں کو اس شرط سے استثنیٰ دینے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ جونیئر ڈاکٹرس اپنے دیگر کئی مطالبات کے ساتھ دیڑھ ماہ سے ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں جس کو ختم کرانے کے لئے حکومت کئی مرتبہ کوشش کرچکی ہے ۔ حال ہی میں وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی اور ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر صحت ڈاکٹر ٹی راجیا بھی ڈاکٹرس ان سے بات چیت کرچکے ہیں جس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا۔اس ہڑتال کے سبب مریضوں کو سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT