Wednesday , July 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / جونیر کالج نارائن پیٹ کے طلبہ کا دھرنا

جونیر کالج نارائن پیٹ کے طلبہ کا دھرنا

نارائن پیٹ :24؍ جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گورنمنٹ جونیر کالج نارائن پیٹ کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایس آئی او نارائن پیٹ یونٹ کی جانب سے اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر مسٹر راجا رام کے دورہ نارائن پیٹ کے موقع پر ڈیویژنل سطح کی میٹنگ کے دوران کالج کے میٹنگ ہال کے روبرو دھرنا منظم کیا گیا جس میںکالج کے 300 سے زائد طلباء و طالبات نے

نارائن پیٹ :24؍ جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گورنمنٹ جونیر کالج نارائن پیٹ کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایس آئی او نارائن پیٹ یونٹ کی جانب سے اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر مسٹر راجا رام کے دورہ نارائن پیٹ کے موقع پر ڈیویژنل سطح کی میٹنگ کے دوران کالج کے میٹنگ ہال کے روبرو دھرنا منظم کیا گیا جس میںکالج کے 300 سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ دھرنا تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہا بعدازاں اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر طلباء کے مطالبات کی سنوائی کیلئے باہر آئے اور مسائل کی سماعت کی۔ اس موقع پر ایس آئی او قائدین نے اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر کو بتایا کہ کالج میں طلباء کیلئے پینے کے لئے صاف پانی اور ہوائج ضروریہ کیلئے بیت الخلاء تک کی سہولت نہیں ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ گذشتہ سال ڈی وی ای او کے دورہ کے موقع پر اسی طرح دھرنا کر کے مسائل سے واقف کروایا گیا تھا تاہم ایک سال کے طویل عرصہ کے باوجود مسائل جوں کے توں برقرار ہیں اور طلباء کو نا قابل بیان مشکلات کا سامنا ہے ۔

جوائنٹ کلکٹر نے طلباء کی نمائندگی کو بغور سنا اور کالج کے پرنسپل مسٹر کے نارائنا اور ڈیویژنل وکیشنل ایجوکیشن آفیسر پر شدید برہم ہوگئے اور طلباء کے دیرینہ اور بنیادی ضروریات سے تعلق رکھنے والے مسائل کی عدم تکمیل پر ناراضگی کا اظہار کیا اور جلد از جلد مذکورہ مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر طلباء نے اقلیتی طلباء کی سالانہ اسکالر شپس کی تاحال عدم اجرائی کی طرف بھی جوائنٹ کلکٹر کی توجہ مبذول کروائی انہوں نے مائناریٹی ویلفیر آفیسر نے فون پر گفتگو کر کے استفسار کیا اور ہدایت کی کہ جن طلباء کی ابھی تک تعلیمی اسکالرشپس جاری نہیں کی گئی ہے اس کی فوری یکسوئی کردی جائے۔ اس دھرنے کی ایس آئی او قائدین مسرز ارشد فیصل، ظہیر صوفی ، محمد انور پاشاہ محمد نصیر، محمد سہیل و دیگر نے قیادت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی او، نارائن پیٹ جناب وحید نثار ، ایم ای او مسٹر بالیا ، تحصیلدار بالر ریڈی و دیگر عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT