Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / جون تک 60 ہزار ڈبل بیڈروم مکانات کی تکمیل کا نشانہ

جون تک 60 ہزار ڈبل بیڈروم مکانات کی تکمیل کا نشانہ

کاموں میں تیزی پیدا کرنے پرنسپال سکریٹری ہاوزنگ چترا رامچندرن کی عہدیداروں کو ہدایت
حیدرآباد ۔19فبروری ( سیاست نیوز) اسپیشل پرنسپال سکریٹری ہاؤزنگ چترا رامچندرن نے جون 2018ء تک 60ہزار ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیرات کو یقینی بنانے تعمیری کاموں میں تیزی پیدا کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ حکومت کے باوقار ڈبل بیڈروم مکانات کی اسکی کا چترا رامچندرن نے آج آندھراپردیش چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اضلاع کے نوڈل آفیسرس ‘ اگزیکٹیو انجنیئرس کا اجلاس طلب کرتے ہوئے جائزہ لیا ۔ جون 2018ء تک 60 ہزار ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ چند اضلاع میں تعمیری کاموں میں تاخیر پر اپنی ناراضگی کا اظہا کرتے ہوئے تیزی پیدا کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ انہوں نے بتایا کہ لوہے کی کمپنیوں کے مالکین نے ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیرات کیلئے بنیادی قیمتوں پر لوہا سربراہ کرنے سے اتفاق کیا ہے ‘ اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کنٹراکٹرس کو تعمیری ذمہ داریاں قبول کرنے کا مشورہ دیا ۔ ایک ٹن لوہے پر کمپنیوں نے 9440 روپئے کم کرتے ہوئے 43,660 روپئے ٹن لوہا فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ عام طور پر مارکٹ میں 53,100 روپئے فی ٹن لوہا فروخت کیا جارہا ہے ۔ چترا رامچندرن نے ڈبل بیڈروم مکانات کو چیف منسٹر کے سی آر کا ڈریم پراجکٹ قرار دیتے ہوئے تعمیری کاموں میں تیزی پیدا کرنے اور مقررہ وقت پر مکانات کی تعمیرات کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کیلئے فنڈز کی کوئی قلت نہیں ہے ۔ فوری آن لائن کے تحت فنڈز جاری کرنے کا تیقن دیا ۔

TOPPOPULARRECENT