Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / جوڈیشیل آفیسرس کانفرنس میں 6 موضوعات پر غور و خوص

جوڈیشیل آفیسرس کانفرنس میں 6 موضوعات پر غور و خوص

ہائی کورٹ کے کارگذار چیف جسٹس دلیپ بی بھوسلے
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( ایجنسیز ) : ریاست تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے ہائی کورٹ کے کارگذار چیف جسٹس دلیپ بی بھوسلے نے کہا کہ جوڈیشیل آفیسرس کی ریاستی سطح کی دو روزہ کانفرنس میں 6 موضوعات بروقت انصاف رسانی کے لیے پلاننگ اینڈ مینجمنٹ ، اے ڈی آر کے ذریعہ تنازعات کے حل کے میکانیزم ، ایشیوز اینڈ چیالنجس ، عدلیہ کا ضابطہ اصول اخلاق اور جوابدہی ، سیول اور کریمنل مقدمات میں موثر ٹرئیل پروسیس مینجمنٹ ، جوڈیشیل منسٹرئیل سرویس رولز کے تحت تقررات کے لیے سلیکشن کے طریقہ کار میں شفافیت اور جوڈیشیل آفیسرس کی کارکردگی سے متعلق امور پر غور و خوص کیا گیا ۔ اس کانفرنس کے ٹکنیکل سیشنس میں ہائی کورٹ ججس اے راج شیکھر ریڈی ، سی وی ناگر جنا ریڈی ، سی پراوین کمار پی نوین راؤ ، ایم ایس رامچندر راؤ اور ایس وی بھٹ نے سیشنس کی صدارت کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT