Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / جوڑوں کے درد سے بچنے کیلئے پھل اور ترکاریاں مفید

جوڑوں کے درد سے بچنے کیلئے پھل اور ترکاریاں مفید

کریم نگر /16 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جوڑوں کے درد کا مرض اس کا علاجدیرینہ علاج ہے ۔ دراصل ہمارے جسم میں جوڑوں کی مضبوطی اور کارکردی کا انحصار ہماری روز مرہ زندگی کے طور طریقہ غذاء کا استعمال آب و ہوار پر ہے ۔ ڈاکٹر بی این راؤ روملو جیٹ نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ وہ یہاں پرنٹ اینڈ الکٹرانک میڈیا سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جوڑوں کی تکلیف ، رگوں میں کھنچاوٹ ، جسم کے دوسرے صحت مند اعضاء پر پڑتا ہے ۔ اعضا شکنی کہا جاتا ہے ۔ جوڑوں کے اطراف میں خرابی پیدا ہوتی ہے ۔ انگلیوں میں اکڑن درد پیدا ہونا عام بات ہے ۔ صبح کے وقت درد بہت ہوتا ہے ۔ بعض اوقات ہلکا سا بخار بھی چڑھ جاتا ہے ۔ عموماً 20 تا 50 سال کے درمیان شروع ہوجاتا ہے ۔ مردوں سے زیادہ خواتین میں تین حصہ زیادہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تکلیف سے جسمانی صحت پر کافی اثر ہوتا ہے ۔ اس کی وجہ سے جسم میں گلٹیاں ، گڈے پھوڑے ہوسکتے ہیں ۔ سانس لینے میں تکلیف پھیپھڑے بھی متاثر ہونے کا امکان ہوتا ہے اور قلب پر بھی اثر پڑسکتا ہے ۔ چنانچہ احیاتطی تدابیر خون کا معائنہ ، ایکسرے ، الٹراساؤنڈ اور ایم آر آئی کی ضرورت ہوگی ۔ ڈاکٹر کے مشورہ سے ادویات لیں ۔ تغذیہ بھری غذاء ترکاریاں پھل دودھ وٹامن ڈی کی غذا استعمال کریں ۔ ہلکی ورزش سے بھی مرض دور ہوتا ہے یا کمی واقع ہوتی ہے ۔ اس سلسلہ میں ہم مختلف ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں کے تعاون سے منڈل سطح پر بیداری کیمپ منظم کئے جائیں گے ۔ اس مرض سے بچنے کیلئے آپ احتیاطی تدابیر اختیارکریں ۔ انفکشن سے بچنے ماحول کو تروتازہ رکھنے صاف کھلی ہوا میں رہنے کیلئے بیداری پیدا کریں ۔ ثقیل غذاؤں سے پرہیز اور تازہ ترکاریاں اور پھل کھانے کا مشورہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT