Wednesday , December 12 2018

جوکووچ آسٹریلین اوپن سے دستبردار؟

ابو ظہبی۔30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) سابق عالمی نمبرایک نواک جوکووچ نے کہنی میں درد ہونے پر ابوظہبی ٹینس چیمپئن شپ سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔جوکووچ کا مقابلہ سیمی فائنل میں اسپینی کھلاڑی روبرٹو بوٹسٹا اگٹ سے مقررکیا تاہم چند گھنٹے قبل انھوں نے منتظمین کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا، اس کے بعد ان کی فٹنس پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے اور ان کی آئندہ ہفتے مجوزہ قطر اوپن میں شرکت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔تفصیلات کے موجب جوکووچ نے کہا ہے کہ مجھے ابوظہبی ایونٹ سے دستبردار ہونے پر انتہائی مایوسی ہوئی ہے، بدقسمتی سے میں گزشتہ چند دنوں سے اپنی متاثرہ کہنی میں درد محسوس کررہا ہوں، اس پر میری میڈیکل ٹیم نے مجھے کوئی جوکھم لینے سے منع کیا ہے، جس پر میں نے فوری طور پر ایونٹ سے دستبرداری کا فیصلہ کرلیا۔گمان کیا جارہا ہے کہ جوکووچ آسٹریلین اوپن سے بھی دستبردار ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT