Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / جوکووچ اورسرینا کو آسٹریلین اوپن میں پہلا مقام

جوکووچ اورسرینا کو آسٹریلین اوپن میں پہلا مقام

ملبورن۔15جنوری (سیاست ڈاٹ کام )نواک جوکووچ اور سرینا ولیمز سال کے پہلے گرانڈ سلام ٹینس ٹورنمنٹ آسٹریلین اوپن کیلئے مردوں اور خواتین سنگلز کے ٹاپ سیڈ مقرر ہو گئے۔ دو مرتبہ کی چیمپئن وکٹوریہ آزارینکا اولین 32 کھلاڑیوں میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔ میگا ایونٹ 19 جنوریکو شروع ہو گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور مرد و خواتین کھلاڑی مختل

ملبورن۔15جنوری (سیاست ڈاٹ کام )نواک جوکووچ اور سرینا ولیمز سال کے پہلے گرانڈ سلام ٹینس ٹورنمنٹ آسٹریلین اوپن کیلئے مردوں اور خواتین سنگلز کے ٹاپ سیڈ مقرر ہو گئے۔ دو مرتبہ کی چیمپئن وکٹوریہ آزارینکا اولین 32 کھلاڑیوں میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہیں۔ میگا ایونٹ 19 جنوریکو شروع ہو گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور مرد و خواتین کھلاڑی مختلف زمروں کے مقابلوں میں خطاب کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے۔ جوکووچ کیریئر کے پانچویں آسٹریلین اوپن خطاب کیلئے کورٹ میں اتریں گے جبکہ سرینا چھٹے خطاب کی امیدوار ہوں گی۔ 17 مرتبہ گرانڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر سیکنڈ سیڈ، رافیل نڈال تھرڈ سیڈ، اسٹین سلاس واؤرینکا فورتھ سیڈ اور کائی نیشکوری ففتھ سیڈ ہوں گے۔روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پوا جنہوں نے گزشتہ ہفتے برسبین میں خطاب جیتا ہے سیکنڈ سیڈ مقرر ہوئی ہیں۔ سیمونا ہالپ تھرڈ، پیٹرا کویٹوا فورتھ اور اناآئیوا نووچ ففتھ سیڈ ہوں گی۔بیلا رس کی وکٹوریا آزارینکا کو پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن کے سیڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ وہ گزشتہ برس آسٹریلیا اوپن میں زخمی ہوگئیں تھیں جس کے سبب وہ گزشتہ سیزن کے کئی ٹورنامنٹس میں حصہ نہیں لے سکیں۔ واضح رہے کہ انہوں نے2012 اور2013 میں مسلسل دومرتبہ آسٹریلین اوپن خطابات حاصل کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT