Wednesday , August 15 2018
Home / کھیل کی خبریں / جوکووچ اور زیوریوف کو حیران کن شکست

جوکووچ اور زیوریوف کو حیران کن شکست

پیرس۔6 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ حیران کن شکست کے بعد فرنچ اوپن سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ ڈومینک تھیم نے ایک اور خطاب کے دعویدار جرمنی کے اسٹار زیرریوف کو شکست دی نیز مارکو سیشناٹو سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔پیرس میں جاری سال کے دوسرے گرانڈ سلام ٹینس ٹورنمنٹ فرنچ اوپن میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں آسٹریائی کھلاڑی ڈومینک تھیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف کو راست سٹوں میں6-4، 6-2 اور 6-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔دوسرے کوارٹر فائنل میں اطالوری کھلاڑی مارکو سیشناٹو نے سربیائی کھلاڑی نواک جوکووچ کو سخت مقابلے کے بعد 6-3 7-6 (7-4) 1-6 7-6 (13-11) شکست دے کر ایونٹ کا بڑا حیران کن نتیجہ فراہم کیا۔دریں اثناء فرنچ اوپن ٹینس میں بارہویں مرتبہ کوارٹر فائنل میں پہنچنے والے سربائی کھلاڑی جوکووچ کورٹ کی حالت سے ناراض رہے اور کہا کہ شدید گرمی میں منتظمین نے پہلے سٹ کے بعد کورٹ میں پانی نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا جو درست نہیں تھا۔کورٹ میں کھلاڑیوں کو مشکلات درپیش ہوتی ہیں جو کھیل کے دوران پھسل جائیں یا گر جائیں کسی کو فرق نہیں پڑتا لیکن سب سے زیادہ ناپسندیدہ پہلو یہ ہے کہ کھلاڑیوں کی بات ہی نہیں سنی جاتی حالانکہ سب سے زیادہ اہم فیڈبیک پلیئرزکی جانب سے ہونا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT