Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / جوکووچ اور سرینا سنسناتی اوپن میں واپسی کے کوشاں

جوکووچ اور سرینا سنسناتی اوپن میں واپسی کے کوشاں

سنسناتی ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سیزن 2014ء کے آخری گرانڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل رواں ہفتہ کھیلے جانے والے آخری اور اہم ٹورنمنٹ سنسناتی اوپن میں عالمی نمبر ایک کھلاڑیوں کی جوڑی نواک جوکووچ اور سرینا ولیمس واپسی کیلئے کوشاں ہیں۔ مرد زمرہ کے سنگلس مقابلوں میں عالمی نمبر ایک اور ومبلڈن چمپیئن جوکووچ کو فرانسیسی ٹینس اسٹار جوویلفریڈ سونگا کے خلاف تیسرے راونڈ کے مقابلہ میں شکست ہوئی کہ جیسا کہ سونگا نے جوکووچ کو اندرون ہفتہ شکست دینے کے علاوہ اس ٹورنمنٹ میں مرے اور فیڈررس کو شکست دیکر خطاب حاصل کیا ہے۔ دوسری جانب خاتون زمرہ کے سنگلس مقابلوں کے مونٹریال ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمس کو اپنی بڑی بہن وینس ولیمس کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی ہے اور وہ یو ایس اوپن سے قبل ردھم میں واپسی کیلئے بے چین ہیں جیسا کہ 17 مرتبہ کی گرانڈ سلام چمپیئن کھلاڑی سرینا 25 اگست سے شروع ہورہے یو ایس اوپن میں ایک اور بڑا خطاب حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ حالیہ شادی ہوئی سربیائی ٹینس اسٹار جوکووچ 4 مرتبہ سنسناتی اوپن کا فائنل کھیلنے کے باوجود یہاں خطاب حاصل نہیں کرپائے ہیں تاہم وہ اس مرتبہ یہاں خطاب کے ذریعہ یو ایس اوپن کا آغاز کرنا چاہتے ہیں جیسا کہ 2013ء کے چمپیئن رافل نڈال زخموں کی وجہ سے ٹورنمنٹ سے دستبردار ہوچکے ہیں لہٰذا جوکووچ اور فیڈرر یہاں کامیابی کے ذریعہ یو ایس اوپن کا آغاز کرناچاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT