Tuesday , December 11 2018

جوکووچ اور سرینا ومبلڈن میں سرفہرست کھلاڑی

لندن۔23 جون (سیاست ڈاٹ کام ) نوواک جوکووچ اور سرینا ولیمس آئندہ ہفتے شروع ہونے والے سال کے تیسرے گرانڈسلام  ومبلڈن کیلئے بالترتیب مینز اینڈ ویمنز سنگلز کے ٹاپ سیڈ مقرر ہو ئے۔ میگا ایونٹ 27 جون تا 10 جولائی  منعقد ہو گا۔ آل انگلینڈ کلب نے میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانیہ کے اینڈی مرے سیکنڈ سیڈ، سوئس ا سٹار راجر فیڈرر تھرڈ سیڈ ہیں۔ رافل نڈال کی عدم موجودگی میں اسٹینسلاس واورینکا فورتھ سیڈ مقرر کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT